LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت پر اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ وزیراعظم کا آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ، فیلڈ مارشل بھی ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ کمی پر ٹرمپ اپنے وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار جولائی 2026 میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا پنجاب میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل جیل سپرنڈنٹ کی بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید

بھارت کے یکطرفہ اقدام کے باوجود جموں و کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا: اقوام متحدہ

Web Desk

6 August 2026

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور اس تنازع کا حتمی حل اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، شملہ معاہدے اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔

نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں ہمارا مؤقف پہلے جیسا ہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس تنازع پر اقوام متحدہ کا مؤقف اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت طے ہوتا ہے، جبکہ سیکرٹری جنرل 1972 کے شملہ معاہدے کو بھی یاد دلاتے ہیں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم فریم ورک ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کی برسی منائی۔ اس دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے فوراً بعد مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل، عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد اور ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں، بھارت نے بڑی تعداد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے جن کے ذریعے انہیں مستقل رہائش اور سرکاری ملازمتوں کا حق دیا گیا، جسے ناقدین کی جانب سے خطے کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی منظم کوشش قرار دیا جاتا ہے۔