غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی نئی وارننگ
Web Desk
24 July 2026
اقوامِ متحدہ نے غزہ میں انسانی بحران کی شدید لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں غذائی بحران انتہائی خطناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ آئی پی سی (IPC) کی تازہد ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک غزہ کی تقریباً 70 فیصد آبادی یعنی 14 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ اور بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران ہی 12 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا سامنا کر چکے ہیں جبکہ اس وقت بھی 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد شہری ہنگامی سطح کی بھوک سے نبرد آزما ہیں۔ امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹوں کو اس بحران کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوانات
تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ
24 July 2026
ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات
24 July 2026
امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے
24 July 2026
میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے
24 July 2026
امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری
24 July 2026
کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
24 July 2026
کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے
24 July 2026
بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف
24 July 2026