LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت

اقوام متحدہ کا لیبیا میں جھڑپیں فوری روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ

Web Desk

13 August 2026

اقوام متحدہ کے معاونت مشن برائے لیبیا (یو این ایس ایم آئی ایل) نے مغربی شہر زاوِیہ اور صُرمان میں جاری پرتشدد جھڑپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو این مشن نے متنبہ کیا ہے کہ ان جھڑپوں سے شہریوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور زاویہ آئل ریفائنری سمیت اہم بنیادی ڈھانچے اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں صُرمان میں لڑائی کے دوران متعدد قیدی فرار ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشن نے تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے، جبکہ لیبیائی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے ذمہ داروں کے احتساب کے ساتھ ساتھ آبادی سے بھاری ہتھیاروں کے انخلا اور شہریوں کے تحفظ کا فوری طریقہ کار وضع کریں۔