افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں، عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں
Web Desk
21 July 2026
افغان طالبان انتظامیہ کی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے باعث افغان خواتین کے مستقبل پر سنگین خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ افغان جریدے ‘ہشتِ صبح’ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان کی پالیسیوں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پردے اور دیگر پابندیوں کے نام پر حراست میں لی گئی خواتین کو جسمانی تشدد، جبری شادیوں اور ناانصافی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جنس کی بنیاد پر غیر انسانی اقدامات اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، جو طالبان قیادت کی باقاعدہ منظوری کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یو این حکام کے مطابق یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان عوام بالخصوص خواتین اس وقت شدید جبر اور بنیادی حقوق کی محرومی کا شکار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026