اقوام متحدہ کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے پر تشویش کا اظہار
Web Desk
3 September 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے امریکہ اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حالیہ حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے شادی کی ایک تقریب پر حملے سمیت تمام شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔ سیکرٹری جنرل نے اعادہ کیا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اور تمام فریقین کو تاخیر کیے بغیر سفارت کاری و مذاکرات کی راہ اپنا نی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ
3 September 2026
سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ
3 September 2026
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم
3 September 2026
روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف
3 September 2026
روس کا دورِ مشرق ایشیا پیسیفک کے ساتھ تعاون کا اہم مرکز بنے گا: صدر پوتن
3 September 2026
شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت
3 September 2026
حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس
3 September 2026
پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
3 September 2026