یوکرین کا روس کے معروف سیاحتی ساحل پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک
Web Desk
4 August 2026
روس کے بحیرۂ اسود کے ساحلی تفریحی علاقے گیلینڈژک کے قریب ایک مصروف ساحل پر یوکرینی ڈرون گرنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی حکام نے اس ہلاکت خیز ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرون کا اصل ہدف ممکنہ طور پر گیلینڈژک سے 40 کلومیٹر دور واقع روس کا اہم بحری اڈہ ‘نووروسیسک’ تھا، تاہم وہ راستہ بھٹک کر یا ہدف سے ہٹ کر سویلین ساحلی علاقے میں جا گرا جہاں شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ روسی علاقے کراسنوڈار کرائی کے گورنر وینیامین کوندراتیف نے ٹیلی گرام پر تصدیق کی کہ 60 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026