یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
Web Desk
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تہران انتظامیہ روسی جارحیت میں براہِ راست شریک ہے۔ یوکرینی وزارتِ خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ روس جنگ میں مسلسل ایرانی ساختہ ہتھیار اور ڈرونز استعمال کر رہا ہے، اس لیے ایران کا خود کو مظلوم ظاہر کرنا خود فریب کاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بحیرۂ اسود میں روسی حملے عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، اور ایران ایسے بیانات کے ذریعے روسی مظالم اور اس کے عالمی اثرات سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ یوکرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حقائق کا جائزہ لے کر روسی جارحیت میں ایران کے اس کردار کا سخت نوٹس لے
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026