یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا
Web Desk
22 July 2026
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ملک کے چیف آف آرمی سٹاف اولیکسینڈر سرسکی کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے میخائیلو ڈراپاتی کو نیا ملکی کمانڈر ان چیف مقرر کر دیا ہے۔ اولیکسینڈر سرسکی کی برطرفی کا یہ فیصلہ چند روز قبل وزیر دفاع میخائیلو فیڈوروف کو ہٹائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر ملک بھر میں عوامی احتجاج بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیڈوروف اور سرسکی کے درمیان شدید اختلافات تھے، جبکہ 60 سالہ سرسکی کو سوویت طرزِ فکر رکھنے والے اور فوجی اصلاحات کے مخالف کمانڈر کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ تاہم، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر زیلنسکی نے سرسکی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2022ء میں کیف کے دفاع میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026