LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف امریکی انتظامیہ کے بعض عہدیدار زمینی حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں: عباس عراقچی امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سندھ میں کل تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی نئی وارننگ ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج

Web Desk

24 July 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کی آواز برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان میں بھی گونج اٹھی ہے۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین نے ایوان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں حالات نسل کشی (جینوسائیڈ) کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جینو سائیڈ واچ (Genocide Watch) کی بین الاقوامی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا واضح مؤقف پیش کرے۔ لارڈ قربان حسین نے برطانوی حکومت سے سوال اٹھایا کہ وہ ایسی تشویشناک رپورٹس کو کس قدر سنجیدگی سے لیتی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے برطانوی حکومت کی سطح پر کیا عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔