آسان شکار نہیں، عوام کی حفاظت کریں گے، صدر یواے ای کا ایرانی حملوں پرردعمل
Web Desk
7 March 2026
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کاکہناہے کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں مقیم تمام افرادکےلیے اپنا فرض اداکریں گے۔
جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی ابوظبی کے اسپتال میں عیادت کے موقع پر محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف بھی کی۔
دوسری جانب اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی
21 July 2026
برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا
21 July 2026
نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی
21 July 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ
21 July 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 July 2026
متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
21 July 2026
سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ
21 July 2026