LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

Web Desk

18 July 2026

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے غزہ میں انسانی بحران سے متاثرہ فلسطینی عوام کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اور بڑی امدادی پرواز روانہ کر دی ہے۔ یہ امدادی آپریشن ’الفارس الشہم 3‘ کے تحت ہلالِ احمر امارات، اماراتی فلسطینی فرینڈشپ کلب اور دار البر سوسائٹی کے باہمی تعاون سے عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ طیارے کے ذریعے بچوں کا دودھ، ادویات اور ضروری ملبوسات روانہ کیے گئے ہیں۔ آپریشن کے کوآرڈینیٹر حمود العفاری نے واضح کیا کہ یو اے ای اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق تمام تر لاجسٹک اور امدادی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ غزہ تک طبی و انسانی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا کر شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں، جو کہ انسانی ہمدردی کے لیے ملک کے دیرینہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔