LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی جماعت کو کشمیر کی شناخت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواجہ سعد رفیق حافظ طاہر اشرفی کا امیرالعظیم کے انتقال پر اظہار افسوس، ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا پٹرول مزید 6 روپے 39 پیسے، ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں 24 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ؛ دریائے چناب پر اونچے درجے کا طوفان پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، لبنانی صدر اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کا اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو ملکی معیشت کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا آزاد کشمیر کا مستقبل الیکشن سے جڑا، عوام دو تہائی اکثریت دلوائیں تو آئینی ترمیم لائیں گے: بلاول سانحہ گل پلازہ: عدالتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کی درخواست مسترد، سندھ انفارمیشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکین وطن کے ورک پرمٹ منسوخ کرنے سے روک دیا

خوراک کی بلا تعطل فراہمی کے لیے امارات میں متبادل سپلائی چین فعال

Web Desk

8 March 2026

اماراتی حکومت نے ملک میں خوراک کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل سپلائی چین فعال کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق شارجہ کے خورفکان اور فجیرہ بندرگاہیں غذائی اشیاء کی درآمد کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں، تاکہ آبنائے ہرمز کے موجودہ حالات کے دوران رسد میں خلل نہ آئے۔

فجیرہ پورٹ خطے میں نسبتاً محفوظ سمندری راستہ فراہم کرتا ہے، اور اسی لیے متبادل سمندری راستے فعال کیے گئے ہیں تاکہ ملک بھر میں ضروری اشیاء کی ترسیل برقرار رہے۔

خورفکان پورٹ کے ذریعے تجارتی سامان اور خوراک کی ترسیل میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے فوری رسد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اماراتی ایئر کارگو نے ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی فضائی ترسیل شروع کر دی ہے، اور ہائپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء کی بروقت فراہمی کے لیے کارگو طیارے کرائے پر حاصل کیے ہیں۔

ابوظبی کے حکام کے مطابق ایئر کارگو کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے بحران کے دوران ضروری مال کی فوری ترسیل ممکن ہو گئی ہے، جس سے ملک میں خوراک کی کمی کو روکا جا سکتا ہے۔