یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
Web Desk
9 August 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور تجارتی راہداریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ایران کی طرف سے اماراتی آئل ٹینکر پر کیے گئے حالیہ میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری قوانین اور سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خطے میں جنگ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک اماراتی کمپنیوں کے مجموعی طور پر 15 بحری جہاز حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اماراتی جہازوں پر 3 مختلف حملے کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا ہے
متعلقہ عنوانات
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026
نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب
9 August 2026
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
9 August 2026
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026