LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالب ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ آملی لاریجانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور مکمل، اسلام آباد روانہ ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھنے کا اعلان ٹانک میں پیر کو کرفیو نافذ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے نئے صوبوں کے لیے اٹھنے والی ہر تحریک کا حصہ بنیں گے: مصطفیٰ کمال شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچا دی، سیکڑوں پروازیں منسوخ اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن میں 7 نئے ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض پاکستان نے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کردیا وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچا دی، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Web Desk

9 August 2026

شدید سمندری طوفان “ڈولفن” نے جاپان کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا سے گزرتے ہوئے طوفان کی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ 50 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کی بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ جاپان میں تباہی پھیلانے کے بعد یہ طوفان چین کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا ہے، جس سے ملک کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے جی جیانگ کے مختلف علاقوں میں 500 ملی میٹر تک ریکارڈ توڑ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ تجارتی مرکز شنگھائی میں بھی شدید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ موسم کی سنگینی کے پیش نظر شنگھائی کے دو مرکزی ہوائی اڈوں پر 1,384 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ چین کی یانگ شان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔