ٹیرف کے حوالے سے امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے، صدر ٹرمپ
Web Desk
20 February 2026
واشنگٹن: امریکا کی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد اضافی محصولات کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔
عدالت نے چھ کے مقابلے میں تین ججوں کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جس قانون کے تحت اضافی محصولات عائد کیے گئے وہ قومی ہنگامی حالات کے لیے بنایا گیا تھا اور اس کے تحت ایسے معاشی اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں اور دیگر ممالک کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے اور عدالت کے چند ارکان کے طرزِ عمل پر انہیں افسوس ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ محصولات کے معاملے پر دیگر قانونی اور انتظامی راستے اختیار کیے جائیں گے، جبکہ قومی سلامتی سے متعلق عائد محصولات برقرار رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر محصولات سے حاصل شدہ رقم کی واپسی کا معاملہ اٹھا تو اس پر قانونی جنگ لڑی جائے گی، کیونکہ اتنی بڑی رقم کی واپسی ممکن نہیں۔
ماہرین کے مطابق حکومت ممکنہ طور پر قانون میں ترمیم یا متبادل قانونی راستہ اختیار کر کے محصولات کی پالیسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026