LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ

Web Desk

18 April 2026

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج میں لنگر انداز تمام بحری جہازوں کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کو دشمن کے ساتھ تعاون تصور کیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کی نیوی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ تمام بحری جہاز اور ان کے مالکان جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان میں امریکی صدر کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیانات کو بے حیثیت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی جہاز نے وارننگ کو نظر انداز کیا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پاسداران انقلاب نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر امریکی بحریہ نے ایرانی جہازوں پر حملے کی کوشش کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز ہفتہ کی دوپہر سے امریکی ناکہ بندی کے خاتمے تک بند رہے گی۔ دوسری جانب ایرانی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ بحریہ دشمن کو مزید نقصان پہنچانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔