ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
Web Desk
18 April 2026
کراچی: ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس لوٹ گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایرانی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جہاز نے اپنا رخ تبدیل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی جہاز کو جلد دوبارہ راستہ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ “خیرپور” نامی جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل لے کر کراچی آ رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کی تھی، جو امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ اس راستے سے گزرنے والا پہلا جہاز تھا۔
تاہم آج امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہنے پر ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026