LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ایران ہر بات نہ مانا تو امریکہ وہی کرے گا جو ضروری ہوگا: ٹرمپ کا سخت لہجہ

Web Desk

25 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ معاملات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے، تاہم انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایران نے طے شدہ امور پر عمل درآمد نہ کیا تو واشنگٹن وہ تمام اقدامات کرے گا جو ضروری ہوں گے۔نیٹو (NATO) چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ان کی بات مان رہا ہے اور اسے ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات فی الحال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو کر سامنے آ جائے گی۔

امریکی صدر نے ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور کسی بھی قسم کی مالی معاونت کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے ایران کو کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں اور نہ ہی تہران کو اس وقت ایسی کسی مالی مدد کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے  اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کا اضافی ٹول یا مالی بوجھ عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو عالمی تجارت اور توانائی (تیل و گیس) کی بلا تعطل ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم اور مثبت کامیابی قرار دیا۔