ایرانی اخبار کی ’انتقامی ہٹ لسٹ‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل؛ امریکہ کے ایران پر 140 حملے، آبنائے ہرمز بند
Web Desk
12 July 2026
ایران کے سرکاری حکام کے زیرِ سایہ شائع ہونے والے قدامت پسند اخبار ’ہمشہری‘ کی جانب سے جاری کردہ ’انتقامی ہٹ لسٹ‘ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “وہ امریکی رہنما یعنی مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ میں ان کی ہر ایک ہٹ لسٹ پر موجود ہوں۔”
واضح رہے کہ اس متنازع فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پیشانیوں پر اسنائپر گن کا نشانہ بنا ہوا ہے، جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون سمیت 11 رہنماؤں کو قیدیوں کے لباس میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فہرست سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی 28 فروری کو ایک حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتقامی بیان کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔
سی این این کے مطابق، اسرائیل نے حال ہی میں امریکہ کے ساتھ انتہائی حساس انٹیلیجنس معلومات شیئر کی ہیں جس میں ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے ایک مخصوص اور فوری ایرانی منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ نے ترکیہ میں نیٹو اجلاس سے واپسی پر اپنا طیارہ بھی تبدیل کیا۔
دوسری جانب، خطے میں کشیدگی انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ اتوار کی صبح امریکی فوج نے تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں ایران کے اندر تقریباً 140 اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے بعد ایران نے دنیا کی بیس فیصد تیل کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی اہم ترین گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جب تک خطے میں امریکی مداخلت ختم نہیں ہوتی، یہ آبنائے بند رہے گی۔ ایران نے امریکی حملوں میں سہولت کاری پر خلیجی ممالک بحرین، کویت، قطر اور عمان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ قطر اور عمان نے امریکی حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
13 August 2026
اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق
13 August 2026
آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026