LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان

Web Desk

24 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) میں شامل نہیں ہوتا تو اس کے ساتھ سول جوہری معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سول جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ صرف پرامن مقاصد کے لیے ہوگا۔ ایران جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ابھی ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ تہران کے حکام اب مذاکرات میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اگرچہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دی ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری امریکی کانگریس سے مشروط ہوگی جس کے لیے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت بنیادی شرط ہے۔