LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk

24 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں ایران کو کسی بھی قسم کا اسلحہ اور ہتھیار فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو ہتھیار دینا دونوں ممالک کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا، جبکہ چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کر رہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید واضح کیا کہ امریکہ براہِ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنے کے بجائے تمام تر اسلحہ نیٹو (NATO) ممالک کو فراہم کرتا ہے جو اس کی مکمل قیمت ادا کرتے ہیں، تاہم اس کے بعد اسلحے کی آگے تقسیم کے عمل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔