LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا امریکا نے ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول قرار دیدی اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کی وادی پر بمباری اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، مذاکرات جنگ کا متبادل ہیں: جبران باسیل ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کر سکتا ہے: امریکی میڈیا پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا: اسماعیل بقائی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد؛ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کہرام مچادیا خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل

پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا

Web Desk

3 July 2026

امریکی خبر رساں ادارے ‘ایگزیوس’ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایک ‘پلان بی’ کے تحت ایسی حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے جن کے بارے میں یہ شبہ ہو کہ وہ صرف بچے کی پیدائش کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے (برتھ ٹورازم) کے مقصد سے ملک آ رہی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تاحال حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر باقاعدہ پابندی عائد نہیں کی ہے، اور حکام کا موقف ہے کہ امریکا کو انتہائی احتیاط سے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور کون نہیں۔

ایگزیوس کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر پہلے ہی کانگریس کو نئی قانون سازی کی ہدایت جاری کر چکے ہیں، جبکہ امریکی محکمہ انصاف بھی “برتھ ٹورازم” اسکیموں کے خلاف اپنی تحقیقات کو مزید تیز کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق، اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر سال تقریباً 20 ہزار سے 26 ہزار بچے ان برتھ ٹورازم اسکیموں کے تحت امریکا میں پیدا ہوتے ہیں اور پیدائشی طور پر امریکی شہریت حاصل کرتے ہیں۔