LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ

Web Desk

25 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ابراہیمی معاہدے کا حصہ بن جائیں۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے اور امریکا ایک جامع اور مؤثر معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یا تو ایک بہترین معاہدہ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سمیت مختلف رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اس پیچیدہ معاملے کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد ضروری ہے کہ زیادہ تر مسلم ممالک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین پہلے ہی اس معاہدے کا حصہ ہیں جبکہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے، مصر اور اردن کو بھی اس تاریخی معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض ممالک کے پاس معاہدے میں شامل نہ ہونے کی وجوہات ہو سکتی ہیں، تاہم بیشتر ممالک کو اس عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔