LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی کی کرپشن اور ناقص حکمرانی اب نہیں چھپ سکتی، ایم کیو ایم کا سخت ردعمل کراچی سمیت سندھ میں پانی بحران مزید سنگین ہوگا، ارسا کا رویہ آبی معاہدے کے منافی ہے: شرجیل میمن پارٹی کے اندر اور باہر سے سازشیں ہورہی ہیں ، عمران خان کی حکومت نہیں گر سکتی: سہیل آفریدی پروٹیکٹڈ صارفین کی بجلی سبسڈی برقرار رہے گی، خاتمے کی خبریں بے بنیاد ہیں: اویس لغاری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ منسوخ کردیا پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ

وفاقی حکومت تیراہ آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، معاون خصوصی کے پی شفیع جان

Web Desk

25 January 2026

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل افریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ شفیع جان نے وفاقی حکومت کے وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلا سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ نقل مکانی صرف آپریشن کی وجہ سے ہوئی۔ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے تیراہ آپریشن کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور صوبائی اسمبلی کے جرگہ امن میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بروقت فنڈز جاری کیے، جبکہ وفاقی حکومت کا 4 ارب روپے کے اجرا پر بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔