آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب
Web Desk
14 November 2026
ن کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اہم ترین تزویراتی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین آئل ٹینکرز میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں امریکا کے ساتھ کشیدگی اور جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران نے اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت کو محدود کر رکھا ہے، اور ایرانی حکام کا مسلسل اصرار رہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہاز اس کی پیشگی اجازت حاصل کریں، جبکہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے یا اجازت نہ لینے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی تنبیہ بھی کی گئی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل دو آئل ٹینکرز نے حفاظتی اور سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ریڈار اور لوکیشن ٹریکنگ سسٹمز بند کر رکھے تھے اور وہ غیر مجاز راستے سے انتہائی خفیہ انداز میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران وہ سمندر میں موجود بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے اور ان کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب ایران کی باقاعدہ بحریہ نے ایک الگ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایک اور آئل ٹینکر بھی اسی نوعیت کے واقعے میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے مطابق یہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ایک غیر محفوظ اور ممنوعہ زون سے گزر رہا تھا، جبکہ اس کا ٹریکنگ اور شناختی نظام بھی بند تھا۔ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس آئل ٹینکر میں بھی آگ لگ گئی، جس کے باعث اسے اپنا بحری سفر فوری طور پر روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
14 November 2026
ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم
14 November 2026
عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
14 November 2026
ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز
14 November 2026
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف
14 November 2026
پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ
14 November 2026
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026