LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق لاہور: شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع ایران کا دشمنوں کیخلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیوں کا اعلان ابوظہبی میں ایک کروڑ 40 لاکھ درہم کے زیورات کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک

Web Desk

14 November 2026

بھارتی ریاست آسام میں ایک تیز رفتار منی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے انتہائی خوفناک ٹریفک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس المناک حادثے میں منی بس میں سوار بیشتر مسافر مقامی کالج کے طالب علم تھے، جو اپنی روزمرہ کلاسز ختم ہونے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ راستے میں موت کا شکار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ قازیگار کے علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جانے والی مسافر منی بس سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک سے شدید تصادم کا شکار ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام 20 زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔