پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
Web Desk
14 November 2026
پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعاون کے ذریعے ترقی اور استحکام کی نئی بلندیوں کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں برادر ممالک نے اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور کویت پٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں گزشتہ 50 سال سے جاری اپنی تاریخی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی، ریفائننگ کی صلاحیت میں اضافے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، جبکہ توانائی کے دیگر ذیلی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اقتصادی حلقوں کی جانب سے پاکستان میں توانائی، آئل اسٹوریج اور بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے شعبوں میں کویتی سرمایہ کاری کے حوالے سے اس پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاک کویت اقتصادی شراکت داری میں اس اضافے سے نہ صرف ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے تجارتی اور معاشی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
14 November 2026
ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
14 November 2026
اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور
14 November 2026
بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک
14 November 2026
پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026