رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
Web Desk
14 November 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کو مجموعی طور پر 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل کیے ہیں، جس کے نتیجے میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا نے بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا جبکہ بلوچستان کو بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاق کی جانب سے سب سے بڑا حصہ پنجاب کو دیا گیا، جسے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 942 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ اس عرصے میں پنجاب کی مجموعی آمدن 1 ہزار 117 ارب روپے رہی جبکہ صوبائی اخراجات 784 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے، اس طرح پنجاب نے جولائی سے ستمبر کے دوران 333 ارب روپے کا نمایاں بجٹ سرپلس ظاہر کیا۔
وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 479 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ پہلی سہ ماہی میں صوبہ سندھ کی مجموعی آمدن 690 ارب روپے اور اخراجات 509 ارب روپے رہے، جس کے نتیجے میں سندھ نے 180 ارب روپے کا بجٹ سرپلس حاصل کیا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 314 ارب روپے فراہم کیے گئے، جہاں صوبے کی مجموعی آمدن 413 ارب روپے جبکہ اخراجات 311 ارب روپے ریکارڈ ہوئے، یوں خیبرپختونخوا نے جولائی تا ستمبر کے دوران 102 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دیا۔
دوسری جانب وزارتِ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کو پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 158 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ اس دوران صوبے کی مجموعی آمدن 175 ارب روپے رہی جبکہ اخراجات 191 ارب روپے تک پہنچ گئے، جس کے باعث بلوچستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران 16 ارب روپے کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
مجموعی طور پر وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تین صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی مالی کارکردگی مثبت رہی اور انہوں نے بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا، جبکہ بلوچستان کا بجٹ بیلنس خسارے میں رہا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
14 November 2026
ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
14 November 2026
اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور
14 November 2026
بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک
14 November 2026
پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026