بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
Web Desk
14 November 2026
بنگلہ دیش کا 35 رکنی اعلیٰ سطحی سول سروسز کا وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے، جہاں معزز مہمانوں کو جدید سرویلنس سسٹم، مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے استعمال ہونے والی بین الاقوامی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بنگلہ دیشی وفد میں وزارتوں کے ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پہنچنے پر چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کامران حمید نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف اہم شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ دورے کے دوران معزز مہمانوں نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے جدید نظام، ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے عملی طریقہ کار کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز محمد احسن یونس نے بنگلہ دیشی افسران کو ادارے کی ورکنگ، جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ سیف سٹیز پروگرام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز پر مشتمل ایک وسیع اور جدید سرویلنس نیٹ ورک کامیابی سے کام کر رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اس سمارٹ سیف سٹیز نیٹ ورک کو صوبے کی تحصیل کی سطح تک مزید وسعت دینے کا پراجیکٹ بھی تیزی سے جاری ہے۔
بنگلہ دیشی افسران کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی مانیٹرنگ، فیشل ریکگنیشن (چہروں کی شناخت) اور سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید اے آئی سسٹمز جرائم پیشہ عناصر کی بروقت شناخت، مشتبہ سرگرمیوں کی فوری نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں انتہائی مؤثر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
وفد کو اے آئی بیسڈ کرائم اینالیٹکس، وہیکل نمبر پلیٹ ریکگنیشن اور جدید ورچوئل پٹرولنگ کے نظام سے بھی آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی گورننس اور انفارمیشن سکیورٹی سے متعلق حاصل کردہ بین الاقوامی آئی ایس او سرٹیفکیشنز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
دورے کے اختتام پر بنگلہ دیشی سول سروسز کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، پبلک سیفٹی اور شہریوں کے تحفظ کے اس شاندار نظام کی بھرپور تعریف کی اور اسے خطے کے لیے ایک بہترین نمونہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب
14 November 2026
ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم
14 November 2026
عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
14 November 2026
ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز
14 November 2026
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف
14 November 2026
پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ
14 November 2026
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026