ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد
Web Desk
14 November 2026
علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث مختلف طبقات کی جانب سے فسادی جتھے سے لاتعلقی کے اظہار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں ارجہ بازار باغ ٹریڈ یونین کے تاجروں نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابتدا میں انہوں نے حقوق کی پرامن تحریک سمجھ کر اس جتھے کا ساتھ دیا تھا، تاہم 5 جون کے واقعات کے بعد اس کے اصل عزائم اور طرزِ عمل سے تمام حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے انکشاف کیا کہ فسادی جتھے کے شرپسند عناصر نے بندوق کے زور پر عام شہریوں کو جلوسوں میں شرکت کرنے پر مجبور کیا اور معصوم لوگوں کو ریاست کے خلاف ورغلایا۔ تاجر رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اور اس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت اور خطے میں امن و استحکام کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کے خلاف کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اور منفی بیانیے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
تاجروں نے دوٹوک اعلان کیا کہ ارجہ بازار میں آئندہ اس مسلح اور فسادی جتھے کی کسی بھی کال پر نہ تو کوئی ہڑتال ہو گی اور نہ ہی کسی احتجاج کی اجازت دی جائے گی، کیونکہ حقوق کے نام پر جاری ان انتشاری سرگرمیوں نے مقامی کاروبار، معیشت اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
14 November 2026
اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور
14 November 2026
بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک
14 November 2026
پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026
پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026