جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گی
Web Desk
13 January 2026
اسلام آباد: حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان بچوں کی صحت کی سہولیات کے لیے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے ذریعے 2.91 ارب جاپانی ین یعنی تقریباً 18.62 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔
اس منصوبے کے تحت چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (ICH) ملتان کو طبی سہولیات کے حوالے سے اپگریڈ کیا جائے گا، جو ریجن کا سب سے بڑا چائلڈ تھرٹی کیئر اسپتال ہے۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپان کی جانب سے سفیر اکا ماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے جاپانی حکومت اور عوام کی معاونت کو سراہا اور کہا کہ منصوبے کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد
11 September 2026
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026
ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
11 September 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ
11 September 2026
ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
11 September 2026
ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام
11 September 2026
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے
11 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026