ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس نے خاموشی سے شادی کر لی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Web Desk
3 July 2026
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوِفٹ اور این ایف ایل (NFL) کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلس مبینہ طور پر ایک نجی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
امریکی اخبار ‘نیویارک پوسٹ’ کے پیج سکس (Page Six) نے متعدد نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اس جوڑے نے نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں طے شدہ ایک بڑی تقریب سے قبل ہی انتہائی نجی اور خفیہ طریقے سے شادی کر لی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹیلر سوِفٹ کے نمائندے سے جب اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر کوئی ردعمل یا تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ستمبر 2024ء میں یو ایس اوپن کے دوران پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ نظر آنے والے اس ہائی پروفائل جوڑے کی شادی کی خبروں نے انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026