LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں تناؤ برقرار رہا تو دوبارہ ٹارگٹڈ سبسڈی لائیں گے: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

Web Desk

30 July 2026

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کا احترام کرتے ہوئے وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعے پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہفتہ وار یا 15 روزہ بنیادوں پر پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کی جاتی تو عوام پر کئی گنا زیادہ بوجھ پڑتا، جس پر کمیٹی نے حکومتی فیصلے کو درست قرار دیا۔ علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف (IMF) پروگرام کی محدودیت اور مشرقِ وسطیٰ میں بمباری کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں؛ اگر یہ کشیدگی چند دنوں میں ختم نہ ہوئی تو حکومت عوام کے لیے دوبارہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار متعارف کروائے گی۔