مفتی منیب الرحمان دوبارہ 5 سال کے لیے تنظیم المدارس کے صدر منتخب ہوگئے
Web Desk
11 December 2025
لاہور میں تنظیم المدارس اہلِ سنت کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے تنظیم المدارس کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔ انتخاب مکمل اتفاقِ رائے سے ہوا، جس پر شوریٰ ارکان نے بھرپور اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی متفقہ طور پر عمل میں آیا۔ علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی کو مرکزی ناظمِ اعلیٰ مقرر کیا گیا، جبکہ ارشد سعید کاظمی اور محمد عثمان قادری کو نائب ناظم کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
شوریٰ نے توقع ظاہر کی کہ نئی قیادت مدارس کے تعلیمی نظام، انتظامی اصلاحات اور جدید تقاضوں کے مطابق بہتری کے ایجنڈے کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
مزید برآں، شوریٰ نے تنظیم المدارس کے چیئرمین امتحانی بورڈ علامہ حافظ عبدالستار سعیدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ مدت کے لیے بھی ذمہ داری جاری رکھنے کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں امتحانی نظام میں شفافیت، جدید طریقہ کار اور انتظامی بہتری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
شرکائے اجلاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنظیم المدارس دینی تعلیمی نظام کے فروغ اور ملی یکجہتی کے لیے اپنی خدمات پہلے کی طرح جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026