LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک

Web Desk

12 March 2026

عراق کے قریب سمندری حدود میں تیل بردار دو غیر ملکی جہازوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر افراد کو محفوظ نکال لیا گیا۔

عراقی حکام کے مطابق بارود سے لدی کشتیوں نے دونوں جہازوں کو نشانہ بنایا جس سے جہازوں میں آگ لگ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں پر سوار چوبیس افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ ایک غیر ملکی ملاح ہلاک ہوا۔

اسی دوران عمان کے شہر سلالہ میں واقع تیل کے ذخیرے میں آگ لگنے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔

ایران نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی تناؤ بڑھانے کی سازش ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان میں کئی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے تھائی پرچم بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔