تاجکستان کے وزیر دفاع کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی تعاون پر بات چیت
Web Desk
12 November 2025
تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبیرزودہ امام علی عبدالرہیم کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور عالمی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں امن کے لیے تعمیری رابطے میں ہیں۔
دورہ کرنے والے تاجکستان کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
اس سے قبل تینوں مسلح افواج کے ایک دستے نے تاجکستان کے وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا،
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026