LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم اگلے دو میچز کھیلنے کیلئے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی

Web Desk

23 February 2026

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی ہے۔ قومی کھلاڑی آج پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کریں گے تاکہ اگلے اہم میچز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں شامل پاکستان اپنا دوسرا میچ کل 24 فروری کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ تیسرے اور آخری گروپ میچ میں 28 فروری کو میزبان سری لنکا کے مدمقابل آئے گا۔

یاد رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ، جو نیوزی لینڈ کے خلاف کولمبو میں کھیلا جانا تھا، مسلسل بارش کے باعث بغیر کوئی گیند پھینکے ختم کر دیا گیا تھا۔ ٹاس کے فوری بعد ہونے والی بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد اب پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اگلے دونوں میچز انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔