ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کافیصلہ جمعے یاپیرتک ہوگا، چیئرمین پی سی بی
Web Desk
26 January 2026
بھارت اور سری لنکامیں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیاپربیان میں کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی ہے۔وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور شہباز شریف کی ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، ان کاکہناتھاکہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سیکیورٹی خدشات سےآگاہ کردیا تھا لیکن بنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کی بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔تاہم اگر بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز
12 October 2026
پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
12 October 2026
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا
12 October 2026
راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026