ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ سپر ایٹ مرحلے کا آج سے آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کولمبو میں مدمقابل
Web Desk
21 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج پاکستان کے میچ سے ہوگا،،پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں ہوگا،،کیویز کی ٹیم کا کولمبو میں پریما داسا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا،بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ٹریننگ ختم کرنا پڑی۔شدید بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا،قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے پریما داسا اسٹیڈیم میں تین گھنٹے ٹریننگ کرنا تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،،قومی ٹیم گروپ اے میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ نیوزی لینڈ نے گروپ ڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سپر ایٹ مرحلے میں دونوں گروپس کی چار، چار ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک،ایک میچ کھیلیں گی۔سپرایٹ کے اختتام پر ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔۔۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026