LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، ہلاکتیں 3 ہو گئیں، 4 افراد زخمی روس کو ہتھیار دے کر ایران پہلے ہی جنگ میں شامل ہو چکا ہے: زیلنسکی یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سییورٹی صورتحال کشیدہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسرائیل کے ساتھ لڑائی سے گریز، سکیورٹی معاہدے پر کام کر رہے ہیں: شامی صدر

Web Desk

27 July 2026

شامی صدر احمد الشرع نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق اسرائیل کے ساتھ ایک سیکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کے لیے عالمی تعاون سے سرگرم عمل ہے، تاکہ خطے میں جامع اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔ قطری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کوئی بھی سیکیورٹی انتظام گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر شام کے تاریخی حق سے دستبرداری کا سبب نہیں بنے گا۔ انہوں نے لبنان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کا لبنان میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور جنگ و امن کا اختیار صرف لبنانی ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔ صدر الشرع نے امریکا پر زور دیا کہ شام کی معیشت کی بحالی کے لیے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھی نکالا جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے خانہ جنگی کے دوران لاپتہ ہونے والے لاکھوں افراد کے مسئلے کے حل کے لیے ایک بین الاقوامی معیار کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔