LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت مقرر

Web Desk

7 February 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کے لیے درخواستوں کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے پیش کیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر دی تھی۔سزا الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت دی گئی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے رہنما ہدایات پر عمل نہیں کیا اور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مقدمے کی مکمل جانچ کو نظر انداز کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔