سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کے پروموشن سے متعلق بڑا فیصلہ
Web Desk
26 January 2026
سپریم کورٹ نےسرکاری ملازمین کےپروموشن سےمتعلق کیس میں بڑا فیصلہ سنادیا۔عدالت عظمیٰ نےسرکاری ملازمین کی پروموشن میں تاخیرکےحوالےسےفیصلہ سناتےہوئے اہل افسر کا پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال کردیاہے۔عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتےہوئےسرکاری ملازم فخرمجید کی پروموشن اکیس جنوری دو ہزار بارہ سے مؤثر قراردے دی۔سپریم کورٹ نے قراردیاکہ سرکاری ملازمین کا پروموشن بنیادی حق ہے۔انتظامی غفلت یا تاخیرکانتیجہ کسی بھی صورت ملازم پر نہیں آناچاہیے۔عدالت نےکہاکہ اہل سرکاری ملازم کو بروقت پروموشن کےلیے محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی میں شامل کیا جانا لازم ہے۔انتظامی غفلت یا تاخیر کی سزا ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ بروقت پروموشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026