ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Web Desk
17 August 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے متنازع ٹوئٹس کیس میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 19 اگست کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور عدالت آئندہ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی سزا معطلی کی استدعا اور دیگر قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026