سپریم کورٹ کا کرایہ داری پر حتمی فیصلہ: مالک کے انتقال کے بعد قانونی وارث ازخود مالک
Web Desk
26 January 2026
سپریم کورٹ نے کرایہ داری کے معاملے میں حتمی اصول وضع کر دیا ہے کہ اصل مالک کے انتقال کے بعد قانونی وارث از خود مالک بن جاتے ہیں اور نئے کرایہ نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی نہیں سمجھا جائے گا۔
کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد کی دو رکنی بینچ نے سماعت کی، اور جسٹس شکیل احمد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ نوٹس ملنے کے بعد کرایہ قانونی وارث کو ادا نہ کرنا اور متوفی کے نام پر عدالت میں جمع کرانا جان بوجھ کر ڈیفالٹ کے مترادف ہے، جس کی وجہ سے کرایہ دار بے دخلی کے ذمہ دار ہوں گے۔
حکم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کرایہ داروں کو دکانیں ساٹھ دن میں قانونی وارث کے حوالے کرنے کا پابند قرار دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026