LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی

دہائیوں بعد کباڑ سے نکلنے والی سپرمین نمبر 1 کی کتاب اربوں روپے میں فروخت

Web Desk

22 November 2025

عرصے تک کباڑ میں چھپی رہنے والی سپرمین نمبر 1 کی ایک کاپی دنیا کی مہنگی ترین کامک بک بن گئی ہے۔ اس نایاب کامک بک کو 91 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

یہ کامک بک 1939 میں شائع ہوئی تھی اور سپرمین کے پہلے سولو ایڈونچر پر مبنی تھی، جو کہ اس کردار پر مبنی پہلی مکمل کتاب تھی۔ دہائیوں تک یہ کتاب ایک گھر کی دوچھتی میں موجود پرانے سامان میں دبی رہی۔

شمالی کیلیفورنیا کے تین بھائیوں نے 2024 میں اسے ایک ڈبے میں پرانے اخبارات کے درمیان دریافت کیا۔ ان کی ماں نے اس کامک بک کو اس وقت خریدا تھا جب ان کی عمر محض 9 سال تھی اور وہ سان فرانسسکو میں مقیم تھیں۔ بھائیوں کے مطابق برسوں تک ان کی ماں بتاتی رہیں کہ ان کے پاس نایاب کامک موجود ہے، مگر وہ اسے تلاش نہیں کر سکے۔

یہ 86 سال پرانی کامک بک اب بھی بہترین حالت میں ہے۔ اس سے قبل سب سے مہنگی کامک بک ایکش کامکس نمبر 1 تھی، جو 2024 میں 60 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔

سپرمین نمبر 1 کی ابتدا میں 5 لاکھ کاپیز شائع کی گئیں، جبکہ بعد میں 2 لاکھ اور پھر ڈیڑھ لاکھ کاپیز شائع ہوئیں۔ مگر اب بالکل درست حالت میں موجود کاپیز انتہائی نایاب ہیں، کیونکہ شائع ہونے کے وقت بچوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ سرورق کو کاٹ کر پوسٹر کے طور پر استعمال کریں۔

اس کامک بک کو ہیریٹیج آکشنز نے نیلام کیا، اور اس کے نائب صدر Lon Allen نے کہا:
“یہ کامک بک پوپ کلچر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور نیلام ہونے والی کاپی نہ صرف بہترین حالت میں تھی بلکہ اس کے پیچھے چھپی کہانی بھی فلم بنانے کے قابل ہے۔”

خیال رہے کہ سپرمین کا کردار کلیولینڈ کے دو نوجوانوں جیری سیگل اور جوئی سوشتر نے 1933 میں تخلیق کیا تھا، اور اس کے حقوق بعد میں صرف 130 ڈالرز میں ڈی سی کامکس کو فروخت کر دیے گئے تھے۔