LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی،انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت منسوخ کردی میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑی فتح، بھارت پر دباؤ بڑھ گیا کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہار گیا وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے ایم کیوایم وزرا کے سندھ مخالف بیانات، پی پی قیادت وفاق سے وضاحت مانگے، شرجیل میمن کامطالبہ عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اورکابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسزکا حکم واپس محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج گل پلازہ سانحہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کے سنسنی خیز انکشافات علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پارلیمنٹ کو تالے لگانا توہین ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے, راجہ ناصر عباس کا مطالبہ جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ جسٹس عقیل عباسی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہ قطر: اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

سن سپاٹس غائب، دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار سورج مکمل طور پر صاف

Web Desk

23 February 2026

ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر 2021ء کے بعد پہلی مرتبہ سورج کی سطح مکمل طور پر صاف دکھائی دے رہی ہے اور اس پر کوئی ایک بھی ‘سن سپاٹ’ (سیاہ دھبہ) موجود نہیں۔

رشین اکیڈمی آف سائنس کے سپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، سورج کی موجودہ کیفیت غیر معمولی طور پر پرسکون ہے اور زمین کی جانب رخ کیے ہوئے اس کا حصہ ایک ہموار اور چمکدار ڈسک کی مانند نظر آ رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سورج کی سرگرمی جانچنے والا ‘فلیر ایکٹیویٹی انڈیکس’ بھی صفر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ 2024ء کے بعد پہلی بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سائنسی اہمیت: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سن سپاٹس دراصل طاقتور مقناطیسی میدان کے مراکز ہوتے ہیں جہاں سے توانائی کا اخراج اور سولر فلیرز پیدا ہوتے ہیں۔ ان دھبوں کا غائب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ سورج ممکنہ طور پر ‘سولر منیمم’ (کم ترین شمسی سرگرمی) کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ جنوری اور فروری 2026ء کے آغاز میں ہی سورج نے شدید ریڈی ایشن سٹورم اور طاقتور فلیرز کے ریکارڈ بنائے تھے، مگر اب اچانک یہ مکمل خاموشی عارضی بھی ہو سکتی ہے۔