کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہار گیا
Web Desk
23 February 2026
خیابان اتحاد کے علاقے سحر کمرشل کے قریب گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری سے وابستہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی اچانک بے قابو ہوکر سڑک کی مخالف سمت میں داخل ہوتی ہے اور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دیتی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رائیڈر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔
اہل خانہ میت کو تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے ٹھٹہ لے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث کار سوار شہری شدید زخمی حالت میں کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ اس کی شناخت حسن بنگوار کے نام سے ہوئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے واضح کیا ہے کہ گاڑی چلانے والے شخص حسن بنگوار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026