ایم کیوایم وزرا کے سندھ مخالف بیانات، پی پی قیادت وفاق سے وضاحت مانگے، شرجیل میمن کامطالبہ
Web Desk
23 February 2026
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناہےکہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اوراس کے وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے کہ ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء سندھ اورصوبائی حکومت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026