میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے
Web Desk
23 February 2026
میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کے بدنام زمانہ سربراہ ال مینچو کی فوجی کارروائی میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ال مینچو زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر میکسیکو سٹی منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق ال مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔ اس کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں مسلح افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی، شاہراہیں بند کر دیں اور کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
پورٹو والارٹا شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد فضا دھویں سے بھر گئی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتشدد واقعات میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک جبکہ سات ریاستوں سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فوجی کارروائی میں امریکا نے انٹیلی جنس معاونت فراہم کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
29 August 2026
کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار
29 August 2026
مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے
29 August 2026
ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور
29 August 2026
حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ
29 August 2026
پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب
29 August 2026
پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
29 August 2026
کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز
29 August 2026