آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
Web Desk
31 August 2026
تہران/واشنگٹن: آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 2 بحری بارودی سرنگوں (Naval Mines) سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ٹینکر کی پیش قدمی مکمل طور پر رک گئی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹینکر آبی گزرگاہ سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اگرچہ جہاز کی ملکیت اور عملے سے متعلق تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے جاری کردہ بیان میں متنبہ کیا ہے کہ سکیورٹی قواعد اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی ایسے ہی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے فوری خطرہ بننے والی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست (Precision) کارروائی کی ہے۔ سینٹ کام کے مطابق لارک جزیرے (Lark Island) پر موجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز عالمی آبی گزرگاہ کے لیے براہِ راست اور فوری خطرہ بن چکی تھیں، جس کے سدِ باب کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط
31 August 2026
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026